نیویارک،6اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)جنوبی امریکی ملک گوئٹے مالا میں ایک جیل میں ہونے والے پرتشدد واقعات میں ایک قیدی ہلاک جب کہ دیگر پانچ زخمی ہو گئے ہیں۔ جیل حکام کے مطابق اس واقعے میں 50قیدی ملوث تھے۔ دارالحکومت کے نواح میں قائم اس جیل میں قریب چار ہزار قیدی بند ہیں۔ فی الحال قیدیوں کے درمیان اس پرتشدد جھگڑے کی وجوہات سامنے نہیں آئی ہیں۔ اسی جیل میں گزشتہ برس پھوٹ پڑنے والے فسادات کی وجہ سے دس سے زائد افراد ہلاک ہو گئے تھے۔